سورة الزمر - آیت 55
وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جو کچھ تمہاری طرف تمہارے پروردگار کے ہاں سے نازل ہوا ہے اس کے بہترین [٧٣] پہلو کی پیروی کرو پیشتر اس کے کہ اچانک تم پر عذاب آجائے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی عذاب آنے سے قبل توبہ اور عمل صالح کا اﮨتمام کرلو، کیونکہ جب عذاب آئےگا تو اس کا تمہیں علم وشعور بھی نہیں ہوگا، اس سےمراد دنیوی عذاب ہے۔