سورة ص - آیت 69
مَا كَانَ لِيَ مِنْ عِلْمٍ بِالْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ إِذْ يَخْتَصِمُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
مجھے تو عالم بالا [٦٨] کے متعلق کچھ علم نہ تھا جب وہ جھگڑ رہے تھے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ملأ اعلیٰ سے مراد فرشتے ہیں، یعنی وہ کس بات پر بحث کر رہے ہیں؟ میں نہیں جانتا۔ ممکن ہے، اس اختصام (بحث وتکرار) سے مراد وہ گفتگو ہو جو تخلیق آدم (عليہ السلام) کے وقت ہوئی۔ جیسا کہ آگے اس کا ذکر آرہا ہے۔