سورة ص - آیت 20
وَشَدَدْنَا مُلْكَهُ وَآتَيْنَاهُ الْحِكْمَةَ وَفَصْلَ الْخِطَابِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ہم نے ان کی سلطنت کو مضبوط بنا دیا تھا، ہم نے انہیں حکمت عطا کی اور مقدمات [٢٣] کے فیصلہ کی استعداد بخشی تھی۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- ہر طرح کی مادی اور روحانی اسباب کے ذریعے سے۔ 2- یعنی نبوت، اصابت رائے، قول سداد اور فعل صواب۔ 3- یعنی مقدمات کے فیصلے کرنے کی صلاحیت، بصیرت وتفقہ اور استدلال وبیان کی قوت۔