سورة الصافات - آیت 160

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

سوائے اللہ کے مخلص بندوں [٩٢] کے (جو ایسے اتہام نہیں لگاتے)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی یہ اللہ کے بارے میں ایسی باتیں نہیں کہتے جن سے وہ پاک ہے۔ یہ مشرکین ہی کا شیوہ ہے۔ یا یہ مطلب ہے کہ جہنم میں جنات اور مشرکین ہی حاضر کیے جائیں گے، اللہ کے مخلص (چنے ہوئے) بندے نہیں۔ ان کے لئے تو اللہ نےجنت تیار کر رکھی ہے۔ اس صورت میں یہ لَمُحْضَرُون سے استثنا ہے اور تسبیح جملہ معترضہ ہے۔