سورة الصافات - آیت 157
فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اگر تم سچے ہو تو ایسی [٩٠] تحریر لا کر دکھاؤ
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی عقل تو اس عقیدے کی صحت کو تسلیم نہیں کرتی کہ اللہ کی اولاد ہے اور وہ بھی مونث، چلو کوئی نقلی دلیل ہی دکھا دو، کوئی کتاب جو اللہ نے اتاری ہو، اس میں اللہ کی اولاد کا اعتراف یا حوالہ ہو؟