سورة الصافات - آیت 107

وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور ہم نے ایک بڑی قربانی بطور فدیہ [٦٤] دے کر اسے (بیٹے کو) چھڑا لیا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ بڑا ذبیحہ ایک مینڈھا تھا جو اللہ تعالیٰ نے جنت سے حضرت جبرائیل (عليہ السلام) کے ذریعے سے بھیجا۔ (ابن کثیر) اسماعیل (عليہ السلام) کی جگہ اسے ذبح کیا گیا اور پھر اس سنت ابراہمی کو قیامت تک قرب الہٰی کے حصول کے لئے ایک ذریعہ اور عیدالاضحیٰ کا سب سے پسندیدہ عمل قرار دے دیا گیا۔