سورة الصافات - آیت 98
فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
انہوں نے تو ابراہیم کے خلاف [٥٣] تدبیر کی تھی۔ مگر ہم نے انہیں ہی نیچا دکھا دیا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی آگ کو گلزار بنا کر ان کے مکرو حیلے کو ناکام بنا دیا، پس پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندوں کی چارہ سازی فرماتا ہے، اور آزمائش کو عطا میں اور شر کو خیر میں بدل دیتا ہے۔