سورة الصافات - آیت 78
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور بعد میں آنے والی نسلوں میں ان کا ذکر خیر [٤٦] چھوڑ دیا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی قیامت تک آنے والے اہل ایمان میں ہم نے نوح (عليہ السلام) کا ذکر خیر باقی چھوڑ دیا ہے اور وہ سب نوح (عليہ السلام) پر سلام بھیجتے ہیں اور بھیجتے رہیں گے۔