سورة الصافات - آیت 53
أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَدِينُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بھلا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں بن جائیں گے تو کیا ہمیں سزا و جزا بھگتنا [٣٠] پڑے گی؟''
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی ہمیں زندہ کرکے ہمارا حساب لیا جائے گا اور پھر اس کے مطابق جزا دی جائے گی؟