سورة الصافات - آیت 33

فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آج کے دن وہ سب (کمزور اور بڑے لوگ) عذاب میں برابر کے شریک ہوں گے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اس لئے کہ ان کا جرم بھی مشترکہ ہے، شرک، معصیت اور شر وفساد ان سب کا وطیرہ تھا۔