سورة الصافات - آیت 24

وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْئُولُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور (دیکھو) انہیں ذرا ٹھہرائے رکھو، ان سے کچھ پوچھا جائے گا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ حکم جہنم میں لے جانے سے قبل ہوگا، کیونکہ حساب کے بعد ہی وہ جہنم میں جائیں گے۔