سورة يس - آیت 82
إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَن يَقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس کا کام تو صرف یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اسے حکم دیتا ہے کہ ''ہو جا'' تو وہ ہوجاتی [٧٤] ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اس کی شان تو یہ ہے، پھر اس کے لئے سب انسانوں کا زندہ کر دینا کون سا مشکل معاملہ ہے؟