سورة آل عمران - آیت 82

فَمَن تَوَلَّىٰ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر اس کے بعد جو بھی اس عہد سے پھرجائے تو ایسے ہی لوگ [٧٢] فاسق ہیں

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ اہل کتاب (یہود ونصاری) اور دیگر اہل مذاہب کو تنبیہ کہ بعثت محمدی کے بعد ان پر ایمان لانے کی بجائے، اپنے اپنے مذہب پر قائم رہنا اس عہد کے خلاف ہے جو اللہ تعالی نے نبیوں کے واسطے سے ہر امت سے لیا اور اس عہد میں انحراف کفر ہے۔ فسق یہاں کفر کے معنی میں ہےکیونکہ نبوت محمدی سے انکار صرف فسق نہیں سراسر کفر ہے۔