سورة يس - آیت 11
إِنَّمَا تُنذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمَٰنَ بِالْغَيْبِ ۖ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
آپ تو صرف اسے ڈرا سکتے ہیں جو اس ذکر (قرآن) کی پیروی کرے اور بن دیکھے رحمان [١١] سے ڈرے، ایسے لوگوں کو آپ مغفرت اور باعزت اجر کی خوشخبری دے دیجئے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی انذار سے صرف اس کو فائدہ پہنچتا ہے۔