سورة الأحزاب - آیت 44

تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلَامٌ ۚ وَأَعَدَّ لَهُمْ أَجْرًا كَرِيمًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جس دن وہ اللہ سے ملیں گے ان کا استقبال [٧١] سلام سے ہوگا اور اس نے ان کے لئے باعزت اجر تیار کر رکھا ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی جنت میں فرشتے اہل ایمان کو یا مومن آپس میں ایک دوسرے کو سلام کریں گے۔