سورة لقمان - آیت 25

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۚ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ تو فوراً کہیں گے کہ : ''اللہ نے'' آپ کہئے کہ سب تعریف [٣٢] اللہ ہی کے لئے ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی ان کو اعتراف ہے کہ آسمان وزمین کا خالق اللہ ہے نہ کہ وہ معبود جن کی وہ عبادت کرتے ہیں۔ ** اس لئے کہ ان کے اعتراف سے ان پر حجت قائم ہوگئی۔