سورة الروم - آیت 19
يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَيُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ وَكَذَٰلِكَ تُخْرَجُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہی زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ [١٥] سے نکالتا ہے اور زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعد زندہ کرتا ہے۔ اسی طرح تم بھی (مرنے کے بعد زمین سے) نکالے [١٦] جاؤ گے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جیسے انڈے کو مرغی سے، مرغی کو انڈے سے۔ انسان کو نطفے سے، نطفے کو انسان سے اور مومن کو کافر سے، کافر کو مومن سے پیدا فرماتا ہے۔ ** یعنی قبروں سے زندہ کرکے۔