سورة النمل - آیت 35
وَإِنِّي مُرْسِلَةٌ إِلَيْهِم بِهَدِيَّةٍ فَنَاظِرَةٌ بِمَ يَرْجِعُ الْمُرْسَلُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
میں (تجربہ کے طور پر) ان کی طرف کچھ تحفہ بھیجتی ہوں پھر دیکھوں گی کہ میرے بھیجے ہوئے آدمی کیا جواب لاتے [٣٢] ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس سے اندازہ ہو جائے گا کہ سلیمان (عليہ السلام) کوئی دنیا دار بادشاہ ہے یا نبی مرسل، جس کا مقصد اللہ کے دین کا غلبہ ہے۔ اگر ہدیہ قبول نہیں کیا تو یقیناً اس کا مقصد دین کی اشاعت وسربلندی ہے، پھر ہمیں اطاعت کیے بغیر چارہ نہیں ہوگا۔