سورة النمل - آیت 32

قَالَتْ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ أَفْتُونِي فِي أَمْرِي مَا كُنتُ قَاطِعَةً أَمْرًا حَتَّىٰ تَشْهَدُونِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

(یہ خط سنا کر) ملکہ کہنے لگی : ''اے اہل دربار! میرے اس معاملہ میں مجھے مشورہ دو۔ جب تک تم لوگ میرے پاس موجود نہ ہو میں کسی معاملہ کو طے نہیں کیا کرتی۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔