سورة النمل - آیت 7
إِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِأَهْلِهِ إِنِّي آنَسْتُ نَارًا سَآتِيكُم مِّنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ آتِيكُم بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ : ''مجھے آگ سی نظر آئی ہے میں ابھی وہاں سے کوئی (راستہ کی) خبر لے کر آتا ہوں یا کوئی دہکتا [٧] ہوا انگارا لاتاہوں تاکہ تم تاپ سکو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب حضرت موسیٰ (عليہ السلام) مدین سے اپنی اہلیہ کو ساتھ لے کر واپس آرہے تھے، رات کو اندھیرے میں راستے کا علم نہیں تھا اور سردی سے بچاؤ کے لیے آگ کی ضرورت تھی۔