سورة الشعراء - آیت 197
أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ آيَةً أَن يَعْلَمَهُ عُلَمَاءُ بَنِي إِسْرَائِيلَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کیا ان (اہل مکہ) کے لئے یہ نشانی (کافی) نہیں کہ اس بات کو بنی اسرائیل [١١٦] کے علماء جانتے ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* کیونکہ ان کتابوں میں آپ (ﷺ) کا اور قرآن کا ذکر موجود ہے۔ یہ کفار مکہ، مذہبی معاملات میں یہود کی طرف رجوع کرتے تھے، اس اعتبار سے فرمایا کہ کیا ان کا یہ جاننا اوربتلانا اس بات کی دلیل نہیں کہ محمد (ﷺ) ،اللہ کے سچے رسول اور یہ قرآن اللہ کی طرف سے نازل کردہ ہے۔ پھر یہ یہود کی اس بات کو مانتے ہوئے پیغمبر پر ایمان کیوں نہیں لاتے؟۔