سورة الشعراء - آیت 171
إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بجز ایک بڑھیا کے جو پیچھے [١٠٢] رہ جانے والوں میں شامل تھی۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس سے مراد حضرت لوط (عليہ السلام) کی بوڑھی بیوی ہے جو مسلمان نہیں ہوئی تھی، چنانچہ وہ بھی اپنی قوم کے ساتھ ہی ہلاک کردی گئی۔