سورة الشعراء - آیت 167
قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا لُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ کہنے لگے : ''اے لوط! تم اگر ان باتوں سے باز نہ آئے تو تمہیں جلا وطن [١٠٠] کردیا جائے گا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی حضرت لوط (عليہ السلام) کے وعظ ونصیحت کے جواب میں اس نے کہا کہ تو بڑا پاک باز بنا پھرتا ہے۔ یاد رکھنا اگر تو باز نہ آیا تو ہم اپنی بستی میں تجھے رہنے ہی نہ دیں گے۔ آج بھی بدیوں کا اتنا غلبہ اور بدوں کا اتنا زور ہے کہ نیکی منہ چھپائے پھرتی ہے، اور نیکوں کے لیےعرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔