سورة الشعراء - آیت 149
وَتَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَارِهِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر فخریہ ان میں گھر بناتے ہو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* فَارِهِينَ یعنی ضرورت سےزیادہ تصنع، تکلف اور فنکارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یا اتراتے اور فخر وغرور کرتے ہوئے۔ جیسے آج کل لوگوں کا حال ہے۔ آج بھی عمارتوں پر غیر ضروری آرائشوں اور فنکارانہ مہارتوں کا خوب خوب مظاہرہ ہو رہا ہے اور اس کے ذریعے سے ایک دوسرے پر برتری اور فخر وغرور کا اظہار بھی۔