سورة الشعراء - آیت 91
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور گمراہ لوگوں کو جہنم سامنے دکھائی [٦٥] جائے گی۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مطلب یہ ہے کہ جنت اور دوزخ میں دخول سے پہلے ان کو سامنے کردیا جائے گا۔ جس سے کافروں کے غم میں اور اہل ایمان کے سرور میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔