سورة الشعراء - آیت 29

قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ إِلَٰهًا غَيْرِي لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُونِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

فرعون بولا : ’’دیکھو! اگر تم نے میرے سوا کوئی اور الٰہ مانا تو میں تجھے قید [٢٢] میں ڈال دوں گا‘‘

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- فرعون نے جب دیکھا کہ موسیٰ (عليہ السلام) مختلف انداز سے رب العالمین کی ربوبیت کاملہ کی وضاحت کر رہے ہیں، جس کا کوئی معقول جواب اس سےنہیں بن پارہا ہے۔ تو اس نے دلائل سے صرف نظر کرکے دھمکی دینی شروع کردی اور موسیٰ (عليہ السلام) کو حوالۂ زنداں کرنے سے ڈرایا۔