سورة الشعراء - آیت 25

قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ أَلَا تَسْتَمِعُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

فرعون نے اپنے آس پاس والوں سے کہا : کچھ سن [١٨] رہے ہو؟ (جو یہ کہتا ہے)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی کیا تم اس بات پر تعجب نہیں کرتے کہ میرے سوا بھی کوئی اور معبود ہے؟