سورة الشعراء - آیت 23
قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
فرعون کہنے لگا : '' یہ رب العالمین [١٦] کیا ہوتا ہے ؟
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ اس نے بطور استفہام کے نہیں ، بلکہ استکبار اور استنکار کے طور پر کہا ، کیونکہ اس کا دعوی تو یہ تھا ﴿مَا عَلِمْتُ لَكُمْ مِنْ إِلَهٍ غَيْرِي﴾ (القصص۔ 38) ’’ میں اپنے سوا تمہارے لئے کوئی اور معبود جانتا ہی نہیں ‘‘۔