سورة الفرقان - آیت 39
وَكُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْأَمْثَالَ ۖ وَكُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِيرًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ان میں ہر ایک کے لئے ہم نے (پہلے تباہ شدہ قوموں کی) مثالیں [٥١] بیان کرکے سمجھایا آخر ان سب کا نام و نشان تک مٹا دیا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی دلائل کے ذریعے سے ہم نے حجت قائم کردی۔ 2- یعنی اتمام حجت کے بعد۔