سورة الحج - آیت 22

كُلَّمَا أَرَادُوا أَن يَخْرُجُوا مِنْهَا مِنْ غَمٍّ أُعِيدُوا فِيهَا وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جب بھی وہ رنج کے مارے دوزخ سے نکلنا چاہیں گے تو اسی میں لوٹا دیئے جائیں گے (اور انھیں کہا جائے گا کہ) چکھو اب جلانے والے عذاب کا مزا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اس میں جہنمیوں کے عذاب کی کچھ تفصیل بیان کی گئی ہے جو انہیں وہاں بھگتنا ہوگا۔