سورة الأنبياء - آیت 53
قَالُوا وَجَدْنَا آبَاءَنَا لَهَا عَابِدِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ کہنے لگے : ''ہم نے اپنے آباء و اجداد [٤٨] کو ان کی عبادت کرتے ہی پایا ہے''
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جس طرح آج بھی جہالت وخرافات میں پھنسے ہوئے مسلمانوں کو بدعات ورسومات جاہلیہ سے روکا جائے تو وہ جواب دیتے ہیں کہ ہم انہیں کس طرح چھوڑیں جب کہ ہمارے آبا واجداد بھی یہی کچھ کرتے رہے ہیں اور یہی جواب وہ حضرات دیتے ہیں جو نصوص کتاب وسنت سے اعراض کر کے علماء ومشائخ کے آراء وافکار سے چمٹے رہنے کو ضروری خیال کرتے ہیں۔