سورة الأنبياء - آیت 40
بَلْ تَأْتِيهِم بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ رَدَّهَا وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بلکہ وہ عذاب یکدم ان پر آپہنچے گا جو ان کے اوسان خطا کردے گا پھر نہ تو یہ اسے دفع کرسکیں گے اور نہ ہی انھیں کچھ مہلت ملے گی۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی انہیں کچھ سجھائی نہیں دے گا کہ وہ کیا کریں۔ ** کہ وہ توبہ واعتذار کا اہتمام کرلیں۔