سورة الأنبياء - آیت 15
فَمَا زَالَت تِّلْكَ دَعْوَاهُمْ حَتَّىٰ جَعَلْنَاهُمْ حَصِيدًا خَامِدِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ یہی پکارتے رہے تاآنکہ ہم نے کٹی ہوئی کھیتی کی طرح بنا دیا [١٣] اور وہ بجھ کر وہیں ڈھیر ہوگئے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی جب تک زندگی کے آثار ان کے اندر رہے، وہ اعتراف ظلم کرتے رہے۔ ** حَصِیْد کٹی ہوئی کھیتی کو اور خُمُودٌ آگ کے بجھ جانے کو کہتے ہیں۔ یعنی بالآخر وہ کٹی ہوئی کھیتی اور بھجی ہوئی آگ کی طرح راکھ کا ڈھیر ہوگئے، کوئی تاب وتوانائی اور حس وحرکت ان کے اندر نہ رہی۔ *