سورة الأنبياء - آیت 9

ثُمَّ صَدَقْنَاهُمُ الْوَعْدَ فَأَنجَيْنَاهُمْ وَمَن نَّشَاءُ وَأَهْلَكْنَا الْمُسْرِفِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر ہم نے ان رسولوں سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کردیا۔ ہم نے انھیں بھی بچا لیا اور جس جس کو ہم نے چاہا اسے بھی اور حد [٩] سے آگے بڑھنے والوں کو ہلاک کردیا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی وعدے کے مطابق نبیوں کو اور اہل ایمان کو نجات عطا کی اور حد سے تجاوز کرنے والے یعنی کفار ومشرکین کو ہم نے ہلاک کر دیا۔