سورة طه - آیت 134
وَلَوْ أَنَّا أَهْلَكْنَاهُم بِعَذَابٍ مِّن قَبْلِهِ لَقَالُوا رَبَّنَا لَوْلَا أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولًا فَنَتَّبِعَ آيَاتِكَ مِن قَبْلِ أَن نَّذِلَّ وَنَخْزَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور اگر ہم انھیں اس سے پیشتر عذاب سے ہلاک کردیتے تو وہ یہ کہہ سکتے تھے کہ ''ہمارے پروردگار! تو نے ہمارے پاس رسول کیوں نہ بھیجا کہ ہم ذلیل و رسوا ہونے سے [١٠٢] پہلے ہی تیری آیات کی پیروی کرلیتے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مراد آخر الزماں پیغمبر حضرت محمد رسول اللہ (ﷺ) ہیں۔