سورة طه - آیت 100
مَّنْ أَعْرَضَ عَنْهُ فَإِنَّهُ يَحْمِلُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وِزْرًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو شخص اس سے اعراض کرے گا وہ قیامت کے دن گناہ کا بوجھ [٧٠] اٹھائے ہوئے ہوگا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اس پر ایمان نہیں لائے گا اور اس میں جو کچھ درج ہے، اس پر عمل نہیں کرے گا۔ ** یعنی گناہ عظیم اس لئے کہ اس کا نامہ اعمال، نیکیوں سے خالی اور برائیوں سے پر ہوگا۔