سورة طه - آیت 58
فَلَنَأْتِيَنَّكَ بِسِحْرٍ مِّثْلِهِ فَاجْعَلْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ مَوْعِدًا لَّا نُخْلِفُهُ نَحْنُ وَلَا أَنتَ مَكَانًا سُوًى
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
سو ہم بھی اس قسم کا جادو لاتے ہیں لہٰذا ا اپنے اور ہمارے درمیان (مقابلہ کے لئے) ایک وقت مقرر کرلے جس کی خلاف ورزی نہ تم کرو نہ ہم کریں۔ اور اس جگہ پہنچنا (دونوں کے لئے) یکساں [٤٠] ہو''
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مَوْعِدٌ مصدر ہے یا اگر ظرف ہے تو زمان اور مکان دونوں مراد ہو سکتے ہیں کوئی جگہ اور دن مقرر کر لے۔ ** مَكَانًا سُوًى صاف ہموار جگہ، جہاں ہونے والے مقابلے کو ہر شخص آسانی سے دیکھ سکے یا ایسی برابر کی جگہ، جہاں فریقین سہولت سے پہنچ سکیں۔