سورة طه - آیت 50

قَالَ رَبُّنَا الَّذِي أَعْطَىٰ كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

موسیٰ نے کہا : '' ہمارا پروردگار وہ ہے جس نے ہر چیز کو اس کی [٣٢] صورت خاص عطا کی پھر اس کی رہنمائی کی۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* مثلاً جو شکل صورت انسان کے مناسب حال تھی، وہ اسے، جو جانوروں کے مطابق تھی وہ جانوروں کو عطا فرمائی ”راہ سجھائی“ کا مطلب ہر مخلوق کو اس کی طبعی ضروریات کے مطابق رہن سہن، کھانے پینے اور بود وباش کا طریقہ سمجھا دیا، اس کے مطابق ہر مخلوق کا سامان زندگی فراہم کرتی اور حیات مستعار کے دن گزارتی ہے۔