سورة طه - آیت 6
لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَمَا تَحْتَ الثَّرَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو کچھ آسمانوں میں ہے، اور جو کچھ زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان [٤] ہے اور جو کچھ زمین کی انتہائی گہرائی [٥] میں ہے ان سب چیزوں کا وہی مالک ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ثَرَىٰ کے معنی ہیں اسفل السافلین یعنی زمین کا سب سے نچلا حصہ۔