سورة مريم - آیت 74

وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْنٍ هُمْ أَحْسَنُ أَثَاثًا وَرِئْيًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

حالانکہ ہم ان سے پہلے کئی ایسی قومیں ہلاک کرچکے ہیں جو سازوسامان اور ظاہری [٦٦] شان و شوکت کے لحاظ سے ان سے بہتر تھیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اللہ تعالٰی نے فرمایا، دنیا کی یہ چیزیں ایسی نہیں ہیں کہ ان پر فخر اور ناز کیا جائے، یا ان کو دیکھ کر حق وباطل کا فیصلہ کیا جائے۔ یہ چیزیں تو تم سے پہلی امتوں کے پاس تھیں، لیکن تکذیب حق کی پاداش میں انہیں ہلاک کر دیا گیا، دنیا کا یہ مال واسباب انہیں اللہ کے عذاب سے نہیں بچا سکا۔