سورة الكهف - آیت 87

قَالَ أَمَّا مَن ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهُ ثُمَّ يُرَدُّ إِلَىٰ رَبِّهِ فَيُعَذِّبُهُ عَذَابًا نُّكْرًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ذوالقرنین نے کہا : جو شخص [٧٣] ظلم کرے گا اسے تو ہم بھی سزا دیں گے پھر جب وہ اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا جائے گا تو وہ اور بھی سخت عذاب دے گا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی جو کفر وشرک پر جما رہے گا، اسے ہم سزا دیں گے یعنی پچھلی غلطیوں پر مواخذہ نہیں ہوگا۔