سورة الإسراء - آیت 109

وَيَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًا ۩

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور وہ ٹھوڑیوں کے بل روتے ہوئے گر پڑتے [١٢٧] ہیں اور یہ قرآن ان کے خشوع کو اور بڑھا دیتا ہے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں گر پڑنے کا دوبارہ ذکر کیا، کیونکہ پہلا سجدہ اللہ کی تعظیم کے لئے اور بطور شکر تھا اور قرآن سن کر جو خشیت و رقت ان پر طاری ہوئی اور اس کی تاثیر واعجاز سے جس درجہ وہ متأثر ہوئے، اس نے دوبارہ انہیں سجدہ ریز کر دیا۔