سورة البقرة - آیت 206

وَإِذَا قِيلَ لَهُ اتَّقِ اللَّهَ أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْإِثْمِ ۚ فَحَسْبُهُ جَهَنَّمُ ۚ وَلَبِئْسَ الْمِهَادُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈرو تو اس کا غرور [٢٧٤] اسے گناہ پر جما دیتا ہے۔ ایسے شخص کے لیے جہنم کافی ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* ﴿أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالإِثْمِ﴾ تکبر اور غرور اسے گناہ پر ابھارتا ہے۔ عزت کے معنی غرور وانانیت کے ہیں۔