سورة النحل - آیت 127
وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللَّهِ ۚ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
آپ صبر کیجئے اور آپ کا صبر [١٣٠] اللہ (ہی کی توفیق) سے ہے اور ان لوگوں کے متعلق رنجیدہ نہ ہوں اور نہ ان کی چال بازیوں پر تنگی محسوس کریں
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس لئے کہ اللہ تعالٰی ان کے مکروں کے مقابلے میں اہل ایمان وتقویٰ اور محسنین کے ساتھ ہے اور جس کے ساتھ اللہ ہو، اسے اہل دنیا کی سازشیں نقصان نہیں پہنچا سکتیں، جیسا کہ ما بعد کی آیت میں ہے۔