سورة النحل - آیت  98
							
						
					فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
							ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
							
						پھر جب آپ قرآن پڑھنے لگیں تو شیطان مردود سے [١٠٢] اللہ کی پناہ مانگ لیا کریں
								تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
							
							
							* خطاب اگرچہ نبی (ﷺ) سے ہے لیکن مخاطب ساری امت ہے۔ یعنی تلاوت کے آغاز میں أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيِطَانِ الرَّجِيمِ پڑھا جائے۔