سورة النحل - آیت 24

وَإِذَا قِيلَ لَهُم مَّاذَا أَنزَلَ رَبُّكُمْ ۙ قَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جب ان سے پوچھا جائے کہ ''تمہارے پروردگار نے کیا نازل کیا ہے؟'' تو کہتے ہیں : ''بس پہلے لوگوں کی [٢٤] داستانیں ہی ہیں''

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اعراض اور استہزا کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ مکذبین جواب دیتے ہیں۔ اللہ تعالٰی نے تو کچھ بھی نہیں اتارا، اور محمد (ﷺ) ہمیں جو پڑھ کر سناتا ہے، وہ تو پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جو کہیں سے سن کر بیان کرتا ہے۔