سورة الحجر - آیت 64

وَأَتَيْنَاكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ہم آپ کے پاس یقینی بات لائے ہیں اور ہم خود بھی یقینا سچے ہیں

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اس صریح حق سے عذاب مراد ہے جس کے لئے وہ بھیجے گئے تھے، اس لئے انہوں نے کہا ہم ہیں بھی بالکل سچے۔ یعنی عذاب کی جو بات ہم کر رہے ہیں۔ اس میں سچے ہیں۔ اب اس قوم کی تباہی کا وقت بالکل قریب آ پہنچا ہے۔