سورة الحجر - آیت 46
ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ آمِنِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
(اور ان سے کہا جائے گا کہ) ان میں بلا خوف و خطر داخل ہوجاؤ
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- سلامتی ہر قسم کی آفات سے اور امن ہر قسم کے خوف سے۔ یا یہ مطلب ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو یا فرشتے اہل جنت کو سلامتی کی دعا دیں گے۔ یا اللہ کی طرف سے ان کی سلامتی اور امن کا اعلان ہوگا۔