سورة الحجر - آیت 11
وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ان کے پاس جو بھی رسول آیا اس کا وہ مذاق ہی اڑاتے رہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ گویا نبی (ﷺ) کو تسلی دی جا رہی ہے کہ صرف آپ ہی کی تکذیب نہیں کی گئی، ہر رسول کے ساتھ اس کی قوم نے یہی معاملہ کیا۔