سورة ابراھیم - آیت 40
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پروردگار! مجھے بھی اور میری اولاد کو بھی نماز قائم رکھنے والے بنا۔ پروردگار! میری یہ دعا قبول فرما
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اپنے ساتھ اپنی اولاد کے لئے بھی دعا مانگی، جیسے اس سے قبل بھی اپنے ساتھ اپنی اولاد کے لئے بھی دعا مانگی کہ انہیں پتھر کی مورتیوں کو پوجنے سے بچا رکھنا۔ جس سے معلوم ہوا کہ اللہ کے دین کے داعیوں کو اپنے گھر والوں کی ہدایت اور ان کی دینی تعلیم وتربیت سے غافل نہیں رہنا چاہیے تبلیغ ودعوت میں انہیں اولیت دینی چاہیے جیسا کہ اللہ تعالٰی نے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد (ﷺ) کو بھی حکم دیا ﴿وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ﴾ (الشعراء:214) ”اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرایئے“۔